’’ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کا ایک ووٹ ۔۔۔۔‘‘ناز بلوچ نے بڑا دعویٰ کردیا

’’ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کا ایک ووٹ ۔۔۔۔‘‘ناز بلوچ ...
’’ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کا ایک ووٹ ۔۔۔۔‘‘ناز بلوچ نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخا ب میں پیپلز پارٹی کا ایک ووٹ بھی آگے پیچھے نہیں ہوا ۔

دنیانیو ز کے پروگرام ’’آن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں ابھی ایک دن رہتاہے ، مختلف چیزوں کو مختلف زاویوں سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایشوز ایسے ہیں جن پر اپوزیشن متحد ہے اور کچھ ایسے ایشوز ہیں جو اپوزیشن جماعتوں میں مختلف ہیں۔ مسلم لیگ ن کا ایشو اس وقت نوازشریف کا ہے ۔ وہ دھاندلی کی بات کرتے ہیں لیکن اس سے 10قدم پیچھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مسئلہ عوام کے مسائل ہیں۔ جب عوام کے مسائل پر بات ہوگی تو پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آواز اٹھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ایک ووٹ بھی آگے پیچھے نہیں ہوا ۔

مزید :

قومی -