’’نواز شریف کی تصاویر اٹھا کر کالی پٹیا ں باندھے والوں کے پیچھے بینڈ باجے ۔۔۔‘‘نفیسہ شاہ نے ن لیگ کو ہری جھنڈ ی دکھا دی 

’’نواز شریف کی تصاویر اٹھا کر کالی پٹیا ں باندھے والوں کے پیچھے بینڈ باجے ...
’’نواز شریف کی تصاویر اٹھا کر کالی پٹیا ں باندھے والوں کے پیچھے بینڈ باجے ۔۔۔‘‘نفیسہ شاہ نے ن لیگ کو ہری جھنڈ ی دکھا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ احتساب عدالت سے کالی پٹیا ں باندھ کر اور نوازشریف کی تصاویر اٹھا کر آنیوالی مسلم لیگ ن کے پیچھے بینڈ باجے نہیں بجا سکتے ۔

جیونیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف کی بہت منفی سیاست رہی لیکن ہم نے بہت سلجھی ہو ئی مثبت سیاست کی ۔ ہم اب بھی پارلیمان میں ایک مثبت کردار ادا کریں گے ۔ 25سال بعدہمارے شریک چیئر مین آصف زرداری اور چیئر مین بلاول پارلیمان میں آئے ہیں۔ ہم ایک دائر ے میں رہ کر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آج کا احتجاج نوازشریف کی ایشو پر تھا ۔ یہ ان کا مخصوص احتجاج تھا اور اس کے لئے ہماری مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں تھی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے مابین کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔ یہ توقع نہیں کی جانی چاہئے کہ مسلم لیگ ن احتساب کورٹ سے کالی پٹیاں باندھ کر اور نوازشریف کی تصاویر اٹھا کرآئے تو ہم ان کے پیچھے بینڈ باجے بجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو وزیر اعظم کیلئے ووٹ دینے کے حوالے سے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی ۔ پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشر یف کے معاملے پر اختلافات ہیں۔

مزید :

قومی -