’’نواز شریف پر پھولوں کی بارش۔۔۔ ‘‘فیصل واڈا کے بیان سے متوالوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی 

’’نواز شریف پر پھولوں کی بارش۔۔۔ ‘‘فیصل واڈا کے بیان سے متوالوں میں غصے کی ...
’’نواز شریف پر پھولوں کی بارش۔۔۔ ‘‘فیصل واڈا کے بیان سے متوالوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہاہے کہ ایک شخص جو کرپشن میں سزا یافتہ ہو ا س پر کیا پھولوں کی بارش کرنی چاہئے ؟اپوزیشن بٹی ہوئی ہے ، اس لئے حکومت کومشکلات نہیں ہونگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا حکومت میں ہوں تو بڑے پن کا مظاہر ہ کرنا ہوتاہے ۔ انہوں نے کہ نوازشر یف پر مسلم لیگ ن کے احتجاج پر سمجھ نہیں آئی ۔ ایک شخص جو کرپشن میں سزا یافتہ ہے اس پر کیاپھولوں کی بارش کرنی چاہئے ۔ قانونی طورپر نوازشریف مجرم ہیں۔اگر ان کو لینڈ کرو زر دی جانی چاہئے کسی پھر ہر جیب کترے اور ہر مجرم کو بھی لینڈ کروزر دی جانے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپوزیشن کی جانب سے کسی بڑے احتجاج کی توقع نہیں ہے یہ ایک کمزور اپوزیشن ہے اور اس کا احتجاج غیر فطری ہے ۔اپوزیشن بٹی ہوئی ہے اس لئے ہمیں مشکلات نہیں ہونگی ۔

مزید :

قومی -