نوجوان کی منگیتر کو اجنبی آدمی کا پیغام، شادی کی پیشکش لیکن پھر بدلہ لینے کے لئے نوجوان نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

نوجوان کی منگیتر کو اجنبی آدمی کا پیغام، شادی کی پیشکش لیکن پھر بدلہ لینے کے ...
نوجوان کی منگیتر کو اجنبی آدمی کا پیغام، شادی کی پیشکش لیکن پھر بدلہ لینے کے لئے نوجوان نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)کسی نوجوان کے سامنے اس کی منگیتر کو کوئی اجنبی شادی کی پیشکش کر ڈالے تو اس کا آگ بگولا ہو جانا کوئی حیرت کی بات نہیں مگر برطانوی نوجوان ایشلی ویلز کی منگیتر ایمی پرکنز کے ساتھ جب یہی حرکت کی تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ جس کا تصور کرنا بھی ذرا مشکل ہی لگتا ہے۔

دی میٹرو کے مطابق 21 سالہ ایمی پرکنز نے اس واقعے کے متعلق بتایا کہ ”میں اپنے منگیتر ایشلی کے ساتھ بیٹھی تھی کہ جب انسٹاگرام پر ایک لڑکے کا مجھے میسج آیا۔ وہ پوچھ رہا تھا کہ میں ایک ڈرنک کے لئے اس کے ساتھ باہر جانا پسند کروں گی؟ میں نے اسے بتایا کہ میں اپنے منگیتر کے ساتھ بیٹھی ہوں تو وہ کہنے لگا کہ اگر کبھی تمہارے درمیان علیحدگی ہوجائے تو میں تم سے شادی کرنے کے لئے تیار ہوں۔“

اس بیہودہ بات کے جواب میں ایمی کے منگیتر ایشلی نے اس لڑکے کی طبیعت ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن کس طرح، یہ جان کر یقیناً آپ بہت حیران ہوں گے۔ ایمی نے بتایا کہ ”اس لڑکے کی دیدہ دلیری دیکھ کر ایشلی نے اسے جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ اس نے مجھے سے پوچھا کہ تمہارے انڈروئیر کہاں ہیں۔ میں حیران تھی لیکن اس نے الماری سے میرا ایک رنگین پھولدار انڈروئیر نکالا اور اسے پہن کر میرے فون سے اپنی تصویر بنائی۔ تصویر میں اس کے جسم کا صرف کمر سے نیچے کا نظر آ رہا تھا۔ ایشلی نے یہ تصویر میرے فون سے اُس لڑکے کو بھیج دی۔ تصویر دیکھ کر وہ لڑکا بیک وقت پرجوش اور کنفیوژ نظر آ رہا تھا جس کا اظہار اس کے اگلے میسج سے ہو رہا تھا۔ اس نے لکھا تھا ’ارے۔۔۔ یہ کیا؟ کہ کیا تم مجھ سے ملاقات کے لئے تیار ہو؟‘ اس کے جواب میں ایشلی نے لکھا ’کیوں نہیں؟‘ اور پھر اگلے میسج میں وہ تصویر بھیج دی جس میں اُس کا پورا جسم نظر آ رہا تھا۔ یہ میسج ملتے ہی اس لڑکے نے کچھ کہے بغیر میرا نمبر بلاک کر دیا۔ دوبارہ کبھی مجھے اس کا میسج نہیں آیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -