مسلم لیگ (ن) کا احتجاج نوازشریف کیلئے نہیں تھا ، ڈاکٹر مصدق ملک 

مسلم لیگ (ن) کا احتجاج نوازشریف کیلئے نہیں تھا ، ڈاکٹر مصدق ملک 
مسلم لیگ (ن) کا احتجاج نوازشریف کیلئے نہیں تھا ، ڈاکٹر مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے احتجاج کا تعلق نوازشریف سے نہیں تھا بلکہ انصاف سے تھا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن کے احتجاج کا تعلق نوازشریف سے نہیں تھا بلکہ انصاف سے متعلق تھا ۔ قومی اسمبلی میں احتجا ج کے دور ان صرف نواز شریف پر ہی نہیں بلکہ الیکشن میں دھاندلی پر بھی بات کی گئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں ووٹ کی چوری پر نعرے لگے ہیں۔ہماری پیپلزپارٹی کے ساتھ احتجاج کیلئے مشاورت چل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے جو الفاظ استعمال کئے جاتے رہیں وہ میڈیا پر نہیں دکھائے جاتے بلکہ شہبازشریف کی آصف زرداری سے متعلق تقاریر چلائی جاتی ہیں جو میڈیا کی طرف سے یکطرفہ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے کارکنوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈالا جارہاہے ۔ پیپلز پارٹی نے ابھی نہیں کہا کہ وہ شہبازشریف کو ووٹ نہیں دینگے جب یہ کہیں گے کہ ہم ووٹ نہیں دیں گے تو پھر آگے ہم بات کریں گے ۔

مزید :

قومی -