چینی ریسٹوران میں دھماکہ،1شخص ہلاک ،10زخمی 

چینی ریسٹوران میں دھماکہ،1شخص ہلاک ،10زخمی 
چینی ریسٹوران میں دھماکہ،1شخص ہلاک ،10زخمی 

  

شین یانگ(آئی این پی)شمال مشرقی چین کے ایک ریسٹوران میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابقریسٹورانٹ چینی صوبے لیانگ کے دارالحکومت شین یانگ میں واقع ہے۔دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریسٹورانٹ ایک رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع تھا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ریسٹورانٹ ممکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ریسٹورانٹ کے باہر کھڑی 5 کاروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریبی دوکان اور ایک گیراج بھی دھماکے کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -