زلفی بخاری ’’یوم سیاہ‘‘منانے  لندن پہنچ گئے،برطانیہ میں مقیم کمیونٹی سے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے پہنچنے کی اپیل

زلفی بخاری ’’یوم سیاہ‘‘منانے  لندن پہنچ گئے،برطانیہ میں مقیم کمیونٹی سے ...
 زلفی بخاری ’’یوم سیاہ‘‘منانے  لندن پہنچ گئے،برطانیہ میں مقیم کمیونٹی سے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے پہنچنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری  برطانیہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ’’یوم سیاہ‘‘منانے  لندن پہنچ گئے،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برطانیہ میں مقیم کمیونٹی سے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے پہنچنے کی اپیل کر دی۔

نجی ٹی  وی کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم سیاہ منانے کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے برطانیہ کےمقامی افرادکوانڈین ہائی کمیشن لندن کےسامنےپہنچنےکی اپیل کر دی ہے ۔لندن  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انڈین ہائی کمیشن کےسامنےیوم سیاہ کےطورپرمنانےکےلیےاکٹھےہورہےہیں،آج صرف کشمیرکےجھنڈےاورمودی کےخلاف بینرز نظر  آئیں گے،آج کادن صرف کشمیرکےلیےہے،اس میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں ، آج یوم سیاہ میں سب لوگ شرکت کریں۔

مزید :

قومی -