میلبرن کرکٹ کلب کا ستمبر میں ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان

  میلبرن کرکٹ کلب کا ستمبر میں ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کی جائے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے ا۔


ور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی ستمبر میں اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ایمپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔