مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کے 3 عالمی ریکارڈ پر قبضہ کر لیا

مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کے 3 عالمی ریکارڈ پر قبضہ کر لیا

  

کراچی(نیٹ نیوز) عید کے موقع پر کراچی کے محمد راشد نے پاکستانیوں کو خاص تحفہ دیدیا، مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کے بنائے گئے 3 عالمی ریکارڈز پر قبضہ کرلیا۔ پاکستان کے مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا۔ محمد راشد نے عالمی ریکارڈ بنانے میں بھارت کو شکست دینے کی ٹھان لی۔محمد راشد نے بھارت کے بنائے ہوئے 3 بھارتی عالمی ریکارڈز پر قبضہ جمانے کے بعد کہا کہ میں اپنی یہ فتح اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔دوسری طرف گنیربک آف ورلڈریکارڈ نے بھارتی ریکارڈ توڑنے سمیت 4 ریکارڈ بنانے کی تصدیق کر دی جس کے بعد محمد راشد کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -