ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن کا جشن آزادی پر شاندار پیغام

ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن کا جشن آزادی پر شاندار پیغام

  

لاہور( آن لائن)ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن (سٹیو اینڈرسن) نے جشن آزادی پر شاندار پیغام دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ویڈیو میں وہ پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ میں نیو یارک سے آپ کو کہنا چاہتا ہوں یوم آزادی مبارک ہو، میں تمام پاکستانیوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہر وقت مجھے سپورٹ کیا،آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 72 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جہاں جہاں پاکستانی مقیم ہیں وہ 14اگست کو یوم آزادی کشمیر بنے گا پاکستان کے جوش وجذبے کے تحت منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں وطن کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کی دعاں سے ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی داراالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم آزادی کے موقع پر رات 12 بجتے ہی جشن آزادی منانے کیلئے فیملیز اور منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، شہری گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر گھومنے لگے اور پاکستان زندہ باد کے ساتھ ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ کچھ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے اور گاڑیوں کو شاہراہوں کے درمیان کھڑی کرکے گانوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کیلئے جو یک طرفہ اقدام کیا ہے اس نے پوری پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے اور ہرپاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ آزاد کشمیر کا پرچم بھی لہرا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں جبکہ بچوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستانی قوم نے بھی تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بھارتی ہتھکنڈے مسترد کردیئے ہیں اور اس بار یوم آزادی کو بطور یکجہتی کشمیر منانیکا عزم کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -