قومی کرکٹرز کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد  

قومی کرکٹرز کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹرز نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرے ’پاکستان زندہ آباد،اللّہ کشمیریوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے مداحوں سے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے مداحوں سے ایک ٹوئٹ شئیر کیا، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرے ’پاکستان زندہ آباد۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی 14 اگست کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیریوں کے لئے بھی خصوصی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ کشمیریوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی ایک مختصر پیغام شیئر کیا۔فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری زمین میرا آخری حوالہ ہے۔عمر گْل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان ہمیشہ اْن کی دعاؤں میں رہتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے شعر ٹوئٹ کیا اور مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔فواد عالم نے لکھا کہ اے خدا اس سرزمین کو سر سبز اور آباد رکھنا۔سابق کپتان اظہر علی نے بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے اپنی تصویر ایک ملی نغمے کے ساتھ پوسٹ کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے بھی ٹوئٹ کیا۔عمر اکمل نے بھی افواج پاکستان کی تصویر اپلوڈ کی اور پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد دی۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ٹوئٹ کیا۔پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم نے بھی منفرد انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے معروف ملی نغمے ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے بول بولے۔