بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا

بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا

  

کینبرا (این این آئی)بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 54 کی بجائے 42 دن پر مشتمل ہو گا جو 17 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں اور ایڈمنسٹریٹرز نے بی بی ایل کے طویل دورانیے پر بات کی تھی جس پر شائقین، براڈ کاسٹرز اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کی تھیں اور سب نے مثبت فیڈ بیک دی ہے جس کی روشنی میں لیگ کے دورانیے میں دو ہفتوں کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز 4 کی بجائے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ کر سکیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -