پنجاب سپورٹس بورڈ ویمن ہاکی نے روحا ہا اکیڈمی کوشکست دیدی

پنجاب سپورٹس بورڈ ویمن ہاکی نے روحا ہا اکیڈمی کوشکست دیدی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول وویمن ہاکی ایونٹ پنجاب سپورٹس بورڈ کی وویمن ہاکی ٹیم نے روحا ہاکی اکیڈمی کو 2-1 سے شکست دے کر جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں وویمن ہاکی ایونٹ کا فائنل پنجاب سپورٹس بورڈ اور روحا ہاکی اکیڈمی کی ٹیموں کے مابین نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں اورآفیشلز کا مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ عدنان ارشد اولکھ سے تعارف کرایا گیا۔فائنل میچ کا پہلا کواٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے کواٹر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی حمرہ لطیف نے 25 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔تیسر ے کواٹر میں روحا ہاکی اکیڈمی کی جانب سے 32 ویں منٹ میں شارطہ سرور نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔چوتھے کواٹر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی زوبی منظور نے 52 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو 2-1 کردیا،جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ عدنان ارشد اولکھ نے فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے پر مشعل یوتھ سوسائٹی کے چیئرمین سلیم شاکر کو یاد گاری شیلڈ بھی دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -