پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ، اچھا وقت ضرور آئیگا: سرفراز احمد

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ، اچھا وقت ضرور آئیگا: سرفراز احمد

  

کراچی (آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کا دن ہے، اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو آسان کرے۔نماز عید الاضحیٰ کے بعد کشمیری عوام کیلئے اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ ”پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،قومی کپتان نے مزید کہا کہ ہم اللہ پاک سے یہی دعا کریں گے کہ آپ لوگوں پر جو مشکل وقت آیا ہے اللہ آپ کو اس سے نکالے اور انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئیگا“۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -