شوبز شخصیات نے بھی یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھر پورانداز میں منایا
لاہور (فلم رپورٹر)پوری قوم نے گزشتہ روز اپنا یوم آزادی بڑے جوش و جذبے اور شان و شوکت سے منایا۔یوم آزادی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا تھا کہیوم آزادی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا جو وطن عزیز کی طرف سے ہم پر واجب الادا ہیں۔ ہمیں اچھے شہری اور اچھے پاکستانی بننا ہوگا اور اس کیلئے تمام تر قوانین کی پابندی کو شعار بنانا ہوگا۔ آج ہم یوم آزادی پاکستان کا دن کشمیری عوام کے ساتھ مل کر یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں۔ہم ان کے ساتھ ہر دم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم بھارت کا ہر حربہ ناکام بنا دیں گے۔ یوم آزادی دراصل یوم تشکر اور یوم تجدید عہد بھی ہے۔یوم آزادی اس لحاظ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و استبداد انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ ہم آج یوم آزادی کو اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی لازوال تحریک سے منسوب کرتے ہیں۔پا کستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے و ہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں ایک عظیم ریاست بن کر ابھرے گا۔ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہر سطح پر استحکام آ رہا ہے۔جس کی بنا پر پاکستان کی معیشت مضبوط تر ہو رہی ہے۔ پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اپنے بچوں کو بھی ان کی قربانیوں بارے آگاہی دیتے رہیں گے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،لالہ شہزاد،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،گلفام،سمیع خان،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغر،آغاعباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے ا ور اس کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دیں گے۔ہم سب مل کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ہم نے اپنے رویوں سے دشمن کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملانے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔