فنکاروں کے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے یوم آزادی کے پیغامات
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فنکاروں نے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جشن آزادی کے پیغامات بھیجے اور اپنی تصاویر شیئر کیں۔اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔عائشہ عمر نے بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد ویڈیو کے ذریعے دی جبکہ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایک دن وہ کشمیریوں کو بھی یوم آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیں سکیں گی۔اداکار اظفر رحمان نے بھی پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی ہمیشہ ایک مضبوط دیوار کی طرح ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ہمایوں سعید نے دعا کی کہ خدا ہمارے پیارے پاکستان کی ہمیشہ حفاظت کرے۔فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو جشن آزادی مبارک کا پیغام دیا۔محب مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگز کے ذریعے یوم آزادی کی مبارکباد مداحوں کو دی۔شان شاہد نے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خود سے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے وطن کی حفاظت کریں گے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو 14 اگست کی مبارکباد دی۔