اداکارہ سیمی راحیل آج اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہوں گی
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار سیمی راحیل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں بھر پور شرکت کریں گی۔یہ ریلی آج 15 اگست کو مال روڈ پر نکالی جائے گی جس میں گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ریلی میں سیمی راحیل کی شرکت کے بارے میں تصدیق کرتے ہوئے سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہر پاکستانی کو گھر سے نکلنا چاہیے تاکہ بھارت کو پتہ چل سکے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں بلکہ پورا پاکستان ان کے ساتھ ہے۔اپنے وڈیو پیغام میں سیمی راحیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ عید بہت ہی اداس اور خاموش گزری ہے کیونکہ جو ظلم کشمیر میں ہورہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ کہاں ہے اقوام متحدہ اور کہاں ہے اسلامی ممالک یہ سب کیوں خاموش ہیں۔سیمی راحیل نے مزید کہا کہ 15 اگست کو تمام لوگ ریلی میں شرکت کریں۔