آشیہ خان طویل عرصے بعد گلوکاری کے میدان میں واپسی

    آشیہ خان طویل عرصے بعد گلوکاری کے میدان میں واپسی
    آشیہ خان طویل عرصے بعد گلوکاری کے میدان میں واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار ہ آشیہ خان طویل عرصے بعد گلوکاری کے میدان میں لوٹ آئی ہیں اور انہوں نے واپس آتے ہیں ایسا نغمہ گایا ہے جس نے ہر طرف دھوم مچادی ہے۔آشیہ خان ماضی میں کئی مشہور نغمے گاچکی ہیں تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ کافی دیر سے گلوکاری نہیں کررہی تھیں البتہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے دوبارہ گانا شروع کردیا ہے۔ آشیہ خان نے واپس آتے ہی استاد راحت فتح علی خاں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا جسے یوم آزادی پر ریلیز کیا گیا۔اس ملی نغمے کی وڈیو مینار پاکستان پر بنائی گئی جبکہ یہی ملی نغمہ پی ٹی وی کے ایک شو میں بھی پیش کیا گیا۔اس بارے میں آشیہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میری واپسی شاندار انداز سے ہوئی ہے اور مجھے راحت فتح علی خاں جیسے لیجنڈ گلوکار کے ساتھ گانے کا موقع ملا ہے۔ میرے لئے یہ یوم آزادی بہت خوشیاں لے کر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب باقاعدگی سے گلوکاری جاری رکھوں گی اور پرستاروں کو ایسے سرپرائز دیتی رہوں گی۔

مزید :

کلچر -