موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا،گلوکارہ حمیرا چنا

    موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا،گلوکارہ حمیرا چنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا چنانے کہا ہے کہ موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی سے ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی پاکستانی گلوکار دیار غیر جاتے ہیں ان کی زبردست پذیرائی ہوتی ہے،ہمارے لیجنڈ گلوکاروں کو یہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے ہماری موسیقی کو دنیا میں شہرت دلائی اور انھیں مقبول عام کیا،اسی جذبہ کی آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی موسیقی کو فروغ دینے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں۔

مزید :

کلچر -