حریم فاروق باکس آفس پر پاکستانی فلموں کی کامیابی سے خوش  

  حریم فاروق باکس آفس پر پاکستانی فلموں کی کامیابی سے خوش  

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حریم فاروق باکس آفس پر پاکستانی فلموں کی کامیابی پر بے حدخوش ہیں،ان کاکہناہے کہ دیکھاجائے تو باکس آفس پر پاکستانی فلموں کے بزنس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورنئے سینما گھر بھی بننے شروع ہوگئے ہیں، ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہئے، آہستہ آہستہ چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں اور اس سلسلے میں عوام کا تعاون سب سے اہم ہوگا۔فلم ہیر مان جا کی نمائش کے موقع پر انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو کامیاب کرنے کیلئے نفع و نقصان کے بغیر فلم بنانے کا چیلنج سب کو قبول کرنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -