کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، کریم خان

  کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، کریم خان

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) سی سی پی او پشاور کریم خان کی خصوصی ہدایت پر 72 واں یوم آزادی بطور یکجہتی کشمیر منائی جس کے تحت ضلع بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وطن عزیز کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس اسی طرح یکجہتی کشمیر کی خاطر تمام افسران کی گاڑیوں، موبائل سکواڈز، ٹریفک موبائل کے ساتھ ساتھ تھانوں کی عمارتوں پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے نصب کئے گئے تھے، پولیس عمارتوں اور پولیس موبائل گاڑیوں پر خصوصی بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں 72 واں جشن آزادی کی موقع پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور یوم آزادی 14 اگست 2019 بطور ر یکجہتی کشمیر منائی جس کے دوران مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وطن عزیز کی خاطر خصوصی دعائیں مانگی گئیں، کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر تمام افسران کی گاڑیوں، پولیس موبائل سکواڈز، ٹریفک موبائل اور دیگر پولیس گاڑیوں پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے نصب کئے گئے تھے، اسی طرح تمام تھانوں کی عمارتوں اور پولیس دفاتر پر بھی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے جھنڈے بھی نصب کئے گئے تھے جبکہ اس ضمن میں پولیس گاڑیوں اور تھانوں کی عمارتوں پر خصوصی بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے،سی سی پی او نے واضح کیا کہ کشمیری پرچموں اور بینرز لگانے کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -