عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا نوٹس لے،خائستہ رحمان

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا نوٹس لے،خائستہ رحمان

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)علاقہ بائیزی میں یوم ازادی انتہائی شان و شوکت اور دھوم دھام سے منایا گیا تمام سرکاری سکولوں میں قومی پرچم اور مقبوضہ کشمیر کا پرچم لہرایا گیا سکولوں کوچھوٹے چھوٹے پرچموں سے سجایا گیا سکول کے بچوں نے قومی نغمے گائے اور قومی ترانہ گایا جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اپنے یونین کونسلوں میں تقریبات منعقد کئے اور قومی پرچم لہرائے گورنمنٹ کالج لوند خوڑ،گورنمنٹ گرلز کالج لوند خوڑ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ہاتھیان،شیرگڑھ،لوند خوڑ اور سرکل شیرگڑھ کے تمام پرائمری سکولوں میں یوم ازادی کی تقریبات منعقد کی گئی جس میں اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی گورنمنٹ پرائمری سکول لالہ جان میں یوم ازادی کی تقریب انتہائی جوش و خروش اور دھوم دھام سے منایا گیا اور یوم ازادی کی تقریب منعقد کی گئی سکول کے ہیڈ ماسٹر خائستہ رحمن شاہین نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنی ازادی کے ایام جوش و خروش اور دھوم دھام سے مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کا نوٹس لیں اے این پی شیرگڑھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک کبیر زادہ نے شیر گڑھ میں اپنے حجرے پر قومی پرچم لہرایا یونین کونسل پیر سدی میں وی سی قطب گڑھ میں یوم ازادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منتخب نمائندوں اور عام لوگوں نے شرکت کی نائب ناظم سید رفیق شاہ باچہ نے تقریب سے خطاب کیا قومی وطن پارٹی لوند خوڑ اور انجمن حقوق دکانداران لوند خوڑکے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں بازار کے دکانداروں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے بازار کا چکر لگایا اور تقریب منعقد کیا تقریب سے صدر انجمن دکانداران اصلت خان،حکیم عمر خطاب،امتیاز ممبراور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیئے ہمیں اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہئیے انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کا نوٹس لیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -