کشمیر کی آزادی کے لئے بچہ بچہ خون دینے کے لئے تیارہے،فیاض خان

کشمیر کی آزادی کے لئے بچہ بچہ خون دینے کے لئے تیارہے،فیاض خان

  

مردان (بیورورپورٹ) جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے بچہ بچہ خون دینے کے لئے تیارہے وہ ہمارا شہ رگ ہے مودی سرکارکا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے وہ گوجرگڑھی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کررہے تھے حاجی فیاض خان نے کہاکہ کشمیریوں کو کوئی بھی طاقت ہم سے جدا نہیں کرسکتابھارت مقبوضہ کشمیر میں جتنے مظالم ڈھائے گا اتنی ہی آزادی کی تحریک کو جلا ملے گی انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہواہے آج کے دن ہمیں وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تجدید عہد کرناہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -