مادروطن کی حفاظت کیلئے پشاور پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، عتیق شاہ

مادروطن کی حفاظت کیلئے پشاور پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، عتیق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور میں 72 واں جشن آزادی کی موقع پر سیکھ کمیونٹی سینئر ممبران نے یوم آزادی یکجہتی کے حواکے سٹی ڈویژن میں اندرون شہر گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ مین ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سیکھ کمیونٹی سینئر ممبران کیساتھ ساتھ ایس پی سٹی عتیق شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں 14 اگست کے حوالے سے سیکھ کمیونٹی کی طرف سے یوم آزادی یکجہتی کمشیر کے حوالے سے سٹی ڈویژن میں اندرون شہر گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکھ کمیونٹی سینئر ممبران صاحب سنگھ اور گورپال سنگھ کیساتھ ساتھ ایس پی سٹی عتیق شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، تقریب میں وطن عزیز کی حفاظت کیلئے حصوصی دعائیں کی گئی اس موقع پر ایس پی سٹی عتیق شاہ نے کہا کہ وطن عزیزسے عہد وفا کا دن ہے کے پی کے پولیس نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے فرنٹ لائن کا کردار اداکیاہے جس میں 1700سے زائدپولیس آفسران اور جوانوں نے شہادت دی ہیں اورمادر وطن کی حفاطت کیلئے پشاورپولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور وطن کی حفاظت اور عوام کی جان و مال،عزت و آبرو کیلئے پشاور پولیس ہمہ وقت تیار ہیں،اور کہاکہ پچھلے سالوں کی نسبت14 آگست کا دن انتہائی خوشگوار گزرا اور کسی بھی قسم کی بد مذگی نہیں ہوئی پوری قوم نے جشن آزادی کی تقریبات خوشی سے منائی ایس پی سٹی نے سیکھ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے مل کر کام کریں گے اس موقع پر ایس پی سٹی نے سیکھ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے یوم آزادی کا دن پولیس کیساتھ منا یا آپ کے تعاون سے یہ پروگرام بہت خوش گوار گزرا اور کہا کہ پشاور میں 50 سے زائد اہم مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی جس کے لیئے پشاور پولیس نے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے تھے اور اسی وجہ سے تمام تقریبات اللہ تعالٰی کے فضل سے خیریت کیساتھ ختم ہوئے یاد رہے کہ گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ پاکستان کے قیام سے قبل بند کر دیا گیا تھا جس کو سال 2016 میں دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس میں تزئین و آرائش آخری مراحل میں ہے، مذکورہ گوردوارہ میں مذہبی رسومات کے شروع ہونے سے قبل پاکستان کی آزادی کے خوشی میں تقریب کا اہتمام اقلیتی برادری کا پاکستان سے بے لوث محبت کا مظہر ہے