ڈیرہ، 18ہزار کنال سے زائد زرعی ا راضی اور درجنوں مکانا ت دریابردہو چکے

ڈیرہ، 18ہزار کنال سے زائد زرعی ا راضی اور درجنوں مکانا ت دریابردہو چکے

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کچہ کے علاقوں جھوک بشارت، جھوک کپتان، مہربان، کٹ کنیرابلوچ اوبیھچڑ و دیگرعلاقوں میں سیلابی کٹاؤ کی تباہ کاریاں، 18ہزار کنال سے زائد زرعی اراضی اور درجنوں مکانات دریا برد،حکومتی اداروں سے مایوس لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند بنانے میں مصروف، مقامی ایم پی احمد کنڈی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، فوڈ آئٹمز کی تقسیم۔تفصیلات کے مطابق کچہ کے علاقوں جھوک بشارت، جھوک موہانہ،جھوک کپتان، مہربان، کٹ کنیرابلوچ اوبیھچڑ و دیگرعلاقوں میں سیلابی کٹاؤ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلاب سے زمینی کٹاؤ کے باعث متاثرہ علاقوں میں 18ہزار کنال سے زائد زرعی اراضی اور درجنوں مکانات دریا بردہوچکے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر نقصانات کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور دیگر ذمہ داروں کو بارہا آگاہ کیا مگر کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں آیااور متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ سیلابی بند باندھنے اور اپنا بچا کھچا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ادھر مقامی رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مقامی ایم پی اے کی جانب سے متاثرہ لوگوں میں فوڈ آئٹمز بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -