جنوبی وزیرستان میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب

جنوبی وزیرستان میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کے لئے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 14اگست ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا جشن آزادی کی مرکزی کی تقریب مکین سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ 21 بٹالین کرنل عمر تھے تقریب میں سرکردہ قبائلی رہنما ملک شاہ جہان سمیت سیکورٹی آفیسر ظفر علی محسود سمیت اسکولوں کے طلباء سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سیاسی جماعتوں کے قائدین اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کے حصول میں قربانی دینے والے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کے طور پر پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ کشمیری جھنڈوں کو آویزاں کیا گیا شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بھارتی ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے ہر موڑ پر کشمیریوں بھائیوں کا ساتھ دینے کا عزم کیا مرکزی تقریب پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب میں ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں مقامی اور باہر سے آنے والے گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ملی نغمے سمیت علاقائی لوک گیت اور قبائلی نوجوانوں نے ڈھول کے تھاپ پر خوبصورت اتن پیش کیا تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔