مٹہ پیوچار سورے بانڈا میں مویشی خانہ گرنے سے 25جانور ہلاک

مٹہ پیوچار سورے بانڈا میں مویشی خانہ گرنے سے 25جانور ہلاک

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان) مٹہ پیوچار سورے بانڈا میں مویشی خانہ گرنے سے 25جانور ہلاک مقامی لوگوں نے جانوروں کو ملبے سے نکال دی تفصیلات کی مطابق گذشتہ رات کو مٹہ کی علاقہ سورے بانڈہ پیوچار وادی شور میں مسمی شیر عالم ولد محمد زاہد سکنہ شگئی پیوچار کی مویشی خانہ گر گیا جس کی وجہ سے ملبے تلے دب کر مویشی خانہ میں موجود 25جانور موقع پر ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے جانوروں میں 19بکریاں 3گائے اور 3بھیڑے شامل ہیں بعد میں مقامی لوگوں نے ہلاک ہونے والے جانوروں کو ملبے سے نکال دی مویشی خانہ کے مالک کی مطابق انکا لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ادھر ویلج ناظم امیر واحد علی سید اور دیگر مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور خصوصاً صوبائی وزیر زراعت محیب اللہ خان سے متاثرہ خاندان کیساتھ مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -