زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش وخروش سے مناتی ہیں، طیبہ نصیر سندھو

زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش وخروش سے مناتی ہیں، طیبہ نصیر سندھو

  

مردان (بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو نے کہاہے کہ آزادی بڑی نعمت ہے اورزندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش وخروش سے مناتی ہے کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑک رہے ہیں وہ کنٹونمنٹ بورڈ پبلک سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں تقریب میں سکول کے طلباو طالبات نے ملی نغمے،ٹیبلواورتقریریں پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہاکنٹونمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو نے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیاہے نئی نسل سے قوم نے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اقوام عالم اس کا نوٹس لیں پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیارہیں کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اس موقع پر پودے لگاکر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا اور شہریوں میں پودے بھی تقسیم کئے گئے دریں اثناء کنٹونمنٹ بورڈ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے واک نکالی گئی جس میں کینٹ بورڈ کے ممبر حاجی انور علی،سپرنٹنڈنٹ وقار اللہ سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -