ملک کی خوشخالی اور ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرینگے، ڈی سی نوشہرہ

ملک کی خوشخالی اور ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرینگے، ڈی سی ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کا ایک پروقار تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں منعقد ہوا. جس میں ضلعی ناظماشفاق احمد خان, شاہد علی خان ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اے سی پبی حلیمہ عبید اے سی نو شہرہ طلحہ زبیر ڈی ایس پی ہیڈ کو ار ٹر تا ج محمد ڈی ایس پی پبی خا لد خان ضلعی انتظامیہ کے آفسران, تمام محکموں کے سربراہان, اور مختلف سکولوں کے بچوں, تاجر برادری, ڈی سی ٹاسک فورس, مقامی اداروں اور کثیر تعداد میں علاقائی مشران نے شرکت کی پروگرام کا آغاز ساتھ بجکر اٹھاون منٹ پر پرچم کشائی کا تقریب سے ہوا. جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ منعقد ہوجشن آزادی کی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے, تقاریر, ٹیبلوز اور مقامی اداکاروں نے کشمیر کے خاکے پیش کر کے شرکاء سے خوب داد حاصل کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کی خوشخا لی اور ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منا نے کے ساتھ ساتھ آج تمام پا کستا نی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیرمنا رہے ہیں کشمیر پا کستان کا شہ رگ ہے ہم سب کشمیر یوں کے ساتھ ہیں اوران کو کسی بھی طور پر اکیلے نہیں چھو ڑینگے ڈی سی شا ہد علی خان اور نا ظم اشفاق احمد نے اسٹیج پر پرفارم کرنے والے اسٹوڈنس, فنکاروں, ٓرگنائزرز, میٹرک اور ایف ایس سی میں پوزیشن لینے والوں کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈس دیئے گئے. اور ملک خداداد کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی آخر میں یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے واک کی گئی اور کشمیر کی آزادی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی اوریوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نوشہرہ پولیس کا فلیگ مارچ فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان،ڈی ایس پیز,ایس ایچ اوز اور ضلعی محکموں کے افسران کی شرکت فلیگ مارچ میں شامل تمام گاڑیوں پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ یکجہتی کشمیر کے لئے آزاد کشمیر کے جھنڈے لگائے گئے تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -