شہباز شریف کی یوم سیاہ کے موقع پر (آج)مظفرآباد‘ استقبال کی تیاریاں مکمل

شہباز شریف کی یوم سیاہ کے موقع پر (آج)مظفرآباد‘ استقبال کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (این این آئی)صدر جماعت مسلم لیگ ن پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی یوم سیاہ کے موقع پر دارالحکومت آمد کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں اور حتمی انتظامات کو شکل دینے کے لئے اپرچھتر مسلم لیگی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے ریلی کی قیادت قاضی عتیق الرحمان، چنگیز خان مغل، سید ظہیر حسین شاہ، نقاش خالد قریشی و دیگر کرینگے، ریلی اپر چھتر سے نکالی جائے گی جو اپر اڈا جلسہ گاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی، ریلی میں اپرچھتر کے علاوہ امبور، سراڑ، کٹلی، دومیشی ودیگر علاقوں سے بھی لیگی کارکنان بھرپور شرکت کرینگے۔
شہباز شریف