ڈیرہ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

ڈیرہ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرے واقعے میں گردہ بابر موڑ کے قریب کوچ کی چھت سے نوجوان گرکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ تیسرے واقعے میں مندھراں پل کے قریب ون ویلنگ کرنے والے نوجوان مخالف سمت سے آنے والے واٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس سے اس موٹر سائیکل پر سوار سلیم خروٹی سکنہ مندھراں موڑ اور اس کا کزن معین ولد ولی خان زخمی ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -