مہنگائی اور غربت سے تنگ شخص کا بجلی کی مین لائن سے لٹک کر انوکھا احتجاج

مہنگائی اور غربت سے تنگ شخص کا بجلی کی مین لائن سے لٹک کر انوکھا احتجاج

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ کینٹ کی حدود تھویا سیال میں لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور غربت سے تنگ شخص کا بجلی کی مین لائن سے لٹک کر انوکھا احتجاج، مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے احتجاج کرنے والے شخص کو بجلی کے کھمبے سے اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود تھویا سیال میں لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور غربت سے تنگ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر بجلی کی مین لائن سے لٹک گیا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور پولیس اور مقامی افراد کی منت سماجت کے بعد احتجاج کرنے والے شخص کو بجلی نیچے اتار لیا گیا، احتجاج کرنے والے شخص کے مطابق اس نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔ مقامی افراد کے مطابق احتجاج کرنے والا شخص جس وقت احتجاج کیلئے بجلی کی مین لائن سے لٹکا اس وقت علاقہ میں بجلی نہیں تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -