پشاور، جشن آزادی اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں تقریب

پشاور، جشن آزادی اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قیوم سپورٹس کمپلیکس ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور میں جشن آزادی اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے کشمیری مسلمانوں کو پیغام دیا کہ وہ ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب کا انعقاد محکمہ امور نوجوانان خیبر پختوخوا کی جانب سے کیا گیا۔قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس ٹورازم کامران رحمان، ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ نوجوانوں سمیت بچے اور خواتین بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب میں یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی بھر پور طریقے سے منایا گیا پروگرام میں مقامی فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ فنکاروں نے ملی نغمے پیش کرکے عوام کے جوش وجذبے کو تازہ دم کیا۔ تقریب کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے، اس موقع پر عوام نے عالمی برادری سے پر زور مطالبہ کیا کہ مودی حکومت کے ظالمانہ فیصلوں اور رویے کا نوٹس لینا چاہیے اور اس بات کا عہد کیا کہ انڈیا اگر جنگ مسلط کرتا ہے تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے لوگ بہت محظوظ ہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -