قبائلی ضلع مہمند میں جشن آزاد کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

قبائلی ضلع مہمند میں جشن آزاد کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، قبائلی ضلع مہمند میں جشن آزاد کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سرحدی دیہات میں پاک فوج نے مختلف سکولوں میں تقریبات منعقد کئے اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی تقریب منعقد کیا گیا اور کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی آفسران، سماجی کارکنان و جوانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ کھلاڑیوں اور مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ جشن آزاد کی تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کی علامت ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاؤن سے قبائلی ضلع مہمند میں جشن آزاد پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سرحدی دیہات میں سیکورٹی فورسز کا مختلف سکولوں میں تقاریب منعقد کئے جس میں طلباء نے ملک سے محبت اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ملی نغمے، خاکے اور تقاریر کئے۔ ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم نے پرچم کشائی کی، پولیس گارڈ سے سلامی لی اور بعد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید، ایم این اے ساجد خان مہمند، ایم پی اے عباس رحمن و دیگر اعلیٰ سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔ بعد میں کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے سماجی و سیاسی کارکنان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں اور مقامی فنکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروگرام کا مزہ دوبالا کیا۔ مختلف کھیلوں،نعتیہ، خاکوں اور تقریروں کے مقابلوں میں فسٹ آنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ سپورٹس منیجر سعید اختر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے بعد کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم سے پریس کلب تک کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔لوگوں نے مختلف نعرے لگائے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔جبکہ ایم این اے ساجد خان مہمند کی قیادت میں ضلع مہمند سے قافلہ پشاور میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گیا۔ اس موقع پر نحقی ٹنل سے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی تک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ جشن آزادی کے موقع پر عوام میں جوش و جذبہ پایا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -