پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،ظاہر شاہ مہمند

پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،ظاہر شاہ مہمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) ملک کے دیگر حصوں کی طرح تخت بھائی میں بھی 72 واں یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ٹی ایم اے کے سبزہ زارمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا ظاہر شاہ مہمند تھے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور پرچم کشائی سے کیاگیا جس کے بعد کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ٹی ایم او آمین گل، اڈیٹر حاجی ایوب خان، اے اے سی فرمان علی، نائب تحصیل دار سبز علی، تحصیل کونسل کے کنونیئر جاوید اقبال، تحصیل کونسلرز میاں اجمیر شاہ، حاجی وارث خان، سعید مکوڑی، ایس ایچ او منظور خان، مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل، میڈیا کلب کے چیئر مین حاجی ہدا یت اللہ مہمند، سینئر وائس چیئر مین اکبر خان یوسفزئی، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جان عالم کے علاوہ دیگر بھی کثیرتعداد میں مو جود تھے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور پرچم کشائی سے کیاگیا۔مختلف نجی سکولوں کے طلباء طالبات نے حمد،نعت،ملی گیت،تقاریر اور ٹیبلو شو پیش کیا۔مہمان خصوصی نے اچھی پرفارمنس پیش کرنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری بلدیات ظاھر شاہ مہمند نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے۔آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی ٍنعمت ہے آزادی کی قدروقیمت غلام قوموں کے پاس ہوتی ہے۔ہمیں اپنے ملک کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیئے۔ھم جس فیلڈ میں بھی ہو ہمیں اپنے ملک وملت کیلئے کام کرنا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنا چوڑ دے وہ کبھی بھی کشمیر پر قابض نہیں ہوسکتا۔کشمیر کے ؤعوام پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاھتے ہیں۔ انشاء اللہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن جائیگا۔