اسلام آباد، عید قرباں پر بسیار خوری،3ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد، عید قرباں پر بسیار خوری،3ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) شہر اقتدار میں عید قرباں کے پہلے دو دن اپنی استطاعت سے زیادہ گوشت کھانے اور غذائی زہریت (فوڈ پوائزننگ)کے باعث ڈیڑھ ہزار افراد مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا عملہ متحرک کر دیا گیا ہے کیونکہ ایسے مریض بڑی تعداد میں تیسرے روز بھی آ رہے ہیں،مجموعی طور پر اسلام آباد میں 3000سے زائد مریض زیادہ کھانے کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے گوشت خوری کے باعث 1000سے زائد، غذائی زہریت کی وجہ سے 500افراد جبکہ دیگر مریض بلڈ پریشر اور شوگر کے ہاتھوں ہسپتال پہنچے۔عید کے تیسرے روز بھی مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت نے بار بار تنبیہ کی تھی گوشت کھانے میں اعتدال کو مدنظر رکھا جائے لیکن ندیدہ پن نے اپنا اثر دکھا دیا۔یاد رہے عید کے موقع پر اسلام آباد میں بہت کم لوگ رہ جاتے ہیں، زیادہ تر آبادی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے چلی جاتی ہے۔
بسیار خوری