پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں سے ...

  

مردان (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں پی پی کے ضلعی صدر نوابزادہ اورنگ زیب خان ہوتی نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایاکہ ان کی پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کارکنوں کو لائحہ عمل سے اگاہ کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اعلیٰ کمان کے ہدایات پر ضلع مردان میں بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اور سٹی میئر سمیت تمام عہدوں کے لئے 30اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -