ڈیرہ، محلہ بموں شاہ گلی باغ والی کا ٹرانسفارمر گزشتہ چاردن سے خراب

ڈیرہ، محلہ بموں شاہ گلی باغ والی کا ٹرانسفارمر گزشتہ چاردن سے خراب

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) یونین کونسل نمبر 1وارڈ نمبر 1کے محلہ بموں شاہ گلی باغ والی کا ٹرانسفارمر گزشتہ چاردنوں سے خراب ہے، شدید گرمی میں بچے،بوڑھے اور شہری بے حال۔ گلی باغ والی کے باشندوں کا کہنا تھا واپڈا اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کیا ہے لیکن انکا کوئی اہلکار نہیں آرہا اس کے علاوہ پی ٹی آئی ڈیرہ کے واپڈا معاملات کے انچارج کاکا شاہ سے بھی بارہارابطہ کیا گیاتاہم انکا موبائل نمبر بند ملا۔ اپنی یونین کونسل کے ڈسٹرکٹ ممبر،تحصیل ممبر،ناظم و نائب ناظم اور کونسلرز وغیرہ کسی ریڈارپر نظر نہیں آرہے، ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ہم لوگ کسی مسیحا کا انتظار کر رہے ہیں اور ڈیرہ کے ایم این اے علی امین خان کو یہ باور بھی کرانا چاہتے ہیں کہ الیکشن سال 2018میں ہم نے بہت بڑی غلطی کی ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے آئندہ کبھی بھی اس طرح کا دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -