ڈیرہ، عید الضحیٰ کے موقع  پر صفائی آپریشن جاری

ڈیرہ، عید الضحیٰ کے موقع  پر صفائی آپریشن جاری

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) واسا کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی احسان اللہ محسود کی ذاتی نگرانی میں عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن جاری ہے۔ واسا کی جانب سے عید قرباں سے قبل لوگوں میں صفائی شعور آگاہی کیلئے قابل تحلیل بیگ تقسیم کئے گئے اور گندگی پھینکنے اور اٹھانے کیلئے پوائنٹس مخصوص کئے گئے۔ جہاں سے واسا کے اہلکاروں اور مشینری نے دن رات محنت کرکے شہر اور نواحی علاقوں سے گندگی اور جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر انہیں ڈمپنگ پوائنٹ پر تلف کیا۔ چیف ایگزیکٹیو واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی احسان اللہ محسود کے مطابق واسا کا عید صفائی آپریشن عید کے تین دنوں کے علاوہ چوتھی عید کو بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے آپریشن کی نگرانی کیلئے دورے کئے اور اہلکاورں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -