جہانگیرہ، نادار، غریب اور مساکین میں قربانی کاگوشت تقسیم
جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)شیدو، فلاحی تنظیم رابطہ العالم الاسلامی کہ جانب سے نادار، غریب اور مساکین میں قربانی کاگوشت تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیدو محلہ ٹھیکداران حجرہ الحاج دلاور خان میں رابطہ العالم الاسلامی کی جانب سے200 نادار، غریب اور مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیارابطہ العالم الاسلامی ہر سال کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کرکے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تقسیم کرتی ہے۔قربانی کا گوشت غریب، نادر،معذور اور مساکین میں تقسیم کی جا رہی ہے اس سلسلے میں شیدو میں تحصیل جہانگیر ہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے غربا میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا اس موقع پر الحاج دلاور خان، طارق خان، محمد نعیم خان، وقاص خان، فرقان خان بھی موجود تھے الحاج دولاور خان نے سعودی فرمارواں خادم حرمین اشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز السعوداور ڈائریکٹر جنرل رابطہ العالم الاسلامی ڈاکٹر محمدبن عبدالکریم ا لعیسیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمارے علاقے کے غریبوں کا خیال کیا اوران لوگوں کیلئے قربانی کا اہتمام کیا۔ اور اُمید کی کہ ہمارے علاقے کے غریب عوام کیلئے آئندہ بھی اس طرح کے پراجیکٹ کر واکر غریب عوام کے دل جیت لے گی۔عوامی حلقوں میں اس اقدم کو سہراتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام قربانی استطاعت نہیں رکھتے رابطہ العالم الاسلامی اور سعودی حکومت کا بے حدمشکور ہیں جنہوں ہمیں غریبوں عیدالضحیٰ کی خوشیوں میں یاد کیا۔