جی آئی کے صوابی میں جشن آزادی اور کشمیر یکجہتی کے حوالے سے تقریب

جی آئی کے صوابی میں جشن آزادی اور کشمیر یکجہتی کے حوالے سے تقریب

  

صوابی(بیورورپورٹ) غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی میں جشن آزادی اورکشمیر یکجہتی کے حوالے سے ایڈیٹوریل بلاک میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پرو ریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی کے علاوہ ڈینز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، سٹاف اور جی آئی کے کالج کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ کالج کے بچوں نے قومی ترانہ سنایا اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لئے خصوصی دُعامانگی گئی۔ حاضرین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے اور انڈیا کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرا ر دادوں کی روشنی میں ریفرنڈم کرایا جائے #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -