یوم آزادی کے حوالے سے انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور میں خصوصی رنگا رنگ تقریب کریگی،میاں افتخار

یوم آزادی کے حوالے سے انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور میں خصوصی رنگا رنگ تقریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) یوم آزادی کے حوالے سے انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور میں خصوصی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے۔ مہمان خصوصی نے قومی پرچم کی پرچم کشائی کی اور تقریب کے شرکاء کے ساتھ ملکر قومی ترانہ گایا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم کی انتک اور دن رات محنت کے بعد علامہ اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کرپاکستان کی صورت میں ہمیں ملا۔ آج جس آزاد فضاء میں ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں اور قائدین کی بے پناہ قربانیوں اور انتک جدوجہد و قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو تمام تر برائیوں سے پاک کرکے جنت کا گہوارہ بنانا ہم سب کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر جاری جارحیت کا شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان، ٹریژررنیک محمد خان، سینئر فیکلٹی ممبران اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے دیگر سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔