کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ہم دل وجان سے شریک ہیں، خواجہ ہوتی

  کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ہم دل وجان سے شریک ہیں، خواجہ ہوتی

  

مردان (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاکہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کی جدوجہد آزادی میں ہم دل وجان سے شریک ہیں،حکومت اپنی سیاہ کرتوتوں اورغریب کو مہنگائی کی چکی میں ڈالنے پر یوم سیاہ منائیں وہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اقبال ہوتی ایڈوکیٹ اور انور خان بھی موجود تھے خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیاہے وزیراعظم نے قوم کے سامنے ا ب تک 2800مرتبہ جھوٹ بولے ہیں وہ عوامی سپوٹ کھوچکے ہیں نادیدہ قوتیں مزید حکومت دوام نہیں دے سکیں گی انہوں نے کہاکہ کپتان اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائی ضرورکریں لیکن اتنا کریں جو کل خود بھی برداشت کرسکتے ہوں انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کی تحریک رنگ لائی گی اور عمران خان کی حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -