پاراچنار میں بھی جشن آزادی  انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا 

  پاراچنار میں بھی جشن آزادی  انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں بھی جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا شہر کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا اور رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا گورنر کاٹیج پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے پرچم کشائی کرکے تقریبات کا آغاز کیا شہر میں نکالی گئی ریلی میں بھی مقامی انتظامیہ فورسز طلبہ اور قبائلی عمائدین نے بھی حصہ لیا اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم،کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قبائل کا جذبہ حُب الوطنی بے مثال ہے ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں اور دیگر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں آرمی پبلک سکول پاراچنار میں منعقدہ تقریب میں خاکے ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جشن آزادی کے موقع پر کار ریلی بھی نکالی گئی صدہ، علی زئی اور ڈوگر میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا