بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے زیراہتمام باروم میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب

 بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے زیراہتمام باروم میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی ...

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)ملک کے دیگر حصوں کی طرح بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے زیراہتمام باروم میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔ اس موقع پر اے اے سی فرمان علی، اے اے سی ریو نیو لعل سید،نائب تحصیلدار سبزعلی، بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری نواب علی،فنانس سیکرٹری یاسر خان،لائبریرین سیکرٹری اکرام خان بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پولیس اور 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -