پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، سری پائے بھوننے کے جرم میں 750افراد گرفتار

پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، سری پائے بھوننے کے جرم میں 750افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)عیدالاضحٰی اور یوم آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے ون ویلرز،ہوائی فائر،پتنگ بازوں سمیت 750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئیے۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد کے مطابق 11 اگست تا 14 اگست تک ون ویلنگ کرنے والے485 ملزمان گرفتار کئے گئے،ملزمان کے خلاف 379مقدمات درج کئیے گئے۔صدر ڈویژن سے 193،ماڈل ٹاؤن سے 125، کینٹ سے 112،سٹی ڈویڑن سے 38 جبکہ سول لائنز سے 17 ون ویلرز گرفتار کئے گئے۔غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے96ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف 75 مقدمات درج کئیے گئے۔ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں مجموعی طور پر26افراد کو گرفتار کر کے 20 مقدمات درج کئے گئے۔کینٹ ڈویژن سے 9،سول لائنز سے 5،سٹی سے 4، اقبال ٹاؤن سے 2،صدر ڈویڑن سے 4 جبکہ ماڈل ٹاؤن سے 2 ملزم گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 31 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں،پنی ڈور،گچھی ڈور برآمد کی گئی۔شراب فروشی پر 42 ملزمان گرفتار کرکے 38مقدمات درج کیے گئے اور 1896 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔سرعام سری پائے بھوننے والے 71 ملزم گرفتار اور انکے خلاف65 مقدمات درج کئے گئے۔ڈی آئی جی اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل سے دور رکھیں۔خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی اور موٹر سائیکل ضبط ہو گی۔

مزید :

علاقائی -