پولیس لائینزقلعہ گجرسنگھ میں یوم آزادی پرچم کشائی کی تقریب

پولیس لائینزقلعہ گجرسنگھ میں یوم آزادی پرچم کشائی کی تقریب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق احمد خان کی ہدایت پر پولیس لائینزقلعہ گجرسنگھ میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر سید کرار حسین شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز فرحت عباس اورپولیس اہلکاروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔پولیس اہلکاروں کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی اورقومی ترانہ بجایاگیا۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعدملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعابھی کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنے کاعہدکرتے ہیں۔ پولیس اورعوام کادہشتگردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون ملک دشمن عناصرکے منہ پرطمانچہ ہے۔

مزید :

علاقائی -