غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور رشتہ دار کو قتل کردیا

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور رشتہ دار کو قتل کردیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور رشتہ دار کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ چنگ چی رکشہ کے کرائے کے تنازعہ پر دوفریقین کی فائرنگ کی زد میں آکر 17سالہ منیب اللہ جاں بحق ہوگیا، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی کی حدود میں واقع علاقہ سردارے والا میں ایوب بلوچ ولد جانی خان نے پنے گھر میں کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیٹی (ت بی بی) اور رشتہ دار غلام شبیر بلوچ سکنہ سکندر کورائی کو قتل کردیا اور خود کو بند کورائی پولیس کو پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔

اور آلہ قتل کلہاڑی بھی پولیس کے حوالے کر دی، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، دوسرے واقعہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ڈیرہ ملتان روڈ پر میانخیل گودام کے قریب چنگ چی رکشہ کے کرایہ کے تنازع پر دو فریقوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 17سالہ منیب اللہ ولد محمد نور جاں بحق ہوگیا۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے مجموعی طور پر دونوں گروپوں کے6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -