دباغ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے امدادی فلاحی پروگرام کا افتتاح

دباغ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے امدادی فلاحی پروگرام کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (خصوصی رپورٹ) عالمی صوفی سکالر،مبلغ اسلام اور طریقہ محمدیہ کے سرپرست اعلی ٰشیخ احمد دباغ نے پاکستان میں دباغ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے امدادی اور فلاحی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ فیصل ٹاؤن لاہور میں پھل و سبزی فروش کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ خصوصی طور پر تیار سائیکل اور مالی امداد دیکر فلاحی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ دعوت و تبلیغ اور روحانی تربیت کیساتھ ساتھ مخلوقِ خدا کی خدمت میں مصروف شیخ احمد دباغ نے بتایا کہ ”دباغ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے“کے امدادی پروگرام کو پاکستان بھر میں پھیلایا جائیگا۔ روایتی ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر پھل وسبزی بیچنے والوں اور بیروزگاروں کو27ہزار روپے مالیت کی خصوصی سائیکل اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ دباغ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے2011سے انگلینڈ، شام، بنگلہ دیش، میانمار، تنزانیہ اور دیگر ممالک میں تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، اجتماعی شادیوں اور فلاحی کاموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔
دباغ ٹرسٹ

مزید :

علاقائی -