جاپان اور جنوبی کوریا کے نائب وزرائے خارجہ اگلے ہفتے ملاقات کریں گے
ٹوکیو/سئیول(آئی این پی)جاپانی اور جنوبی کوریائی نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات رواں ہفتے ہو گی۔ جاپانی میڈیاکے مطابق دونوں نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات گوام کے جزیرے پر سولہ یا سترہ اکست کے لگ بھک ممکن ہے۔ نیوز ایجنسی نے سفارت کاروں کی ملاقات کے حوالے سے کسی حکومتی ذریعے کا حوالہ نہیں دیا ہے۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ایام میں سفارتی اور تجارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ اس ملاقات میں کشیدگی اور تنا کی صورت حال کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ایک روز قبل جنوبی کوریا نے جاپان کو ترجیحی تجارتی پارٹنرز ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔